دیگر ممالک

انڈونیشیا میں کشتی اُلٹ گئی، 11 افراد ہلاک

ریاؤ صوبے میں سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے پریس افسر کوکوہ ویدوڈو نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب 80 سے زائد افراد کو لے جانے والی ایک کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہیں جب کہ 58 لوگوں کو بچا لیا گیا۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے ریاؤ میں مسافروں سے بھری ایک کشتی کے سمندر میں الٹنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور نو سے زائد لاپتہ ہیں۔ ایک امدادی کارکن نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ

ریاؤ صوبے میں سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے پریس افسر کوکوہ ویدوڈو نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب 80 سے زائد افراد کو لے جانے والی ایک کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہیں جب کہ 58 لوگوں کو بچا لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی ایک بندرگاہ سے روانہ ہوئی اور دارالحکومت تنجنگ پنانگ کی بندرگاہ کی طرف جارہی تھی لیکن اندرگری ہلیر ضلع میں پلاؤ برنگ کے قریب ڈوب گئی۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔