تلنگانہ

بریکنگ نیوز: تلنگانہ کے تمام تعلیمی اداروں کو پھر ایک بار 2 دن تعطیل کا اعلان

جس کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے لئے دو دن یعنی 26 اور 27 جولائی (چہارشنبہ اور جمعرات) کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اضلاع اور شہر حیدرآباد میں لگاتار بارش کے پیش نظر ریاستی حکومت نے دوبارہ2 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ اسکولی تعلیم نے احکام بھی جاری کردیئے ہیں۔

ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے بھی ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ وزیراعلیٰ کے سی آر نے محکمہ اسکولی تعلیم کو ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے لئے چہارشنبہ اور جمعرات (26 اور 27 جولائی) کو تعطیل کا اعلان کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جس کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے لئے دو دن یعنی 26 اور 27 جولائی (چہارشنبہ اور جمعرات) کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کل ہی ریاست بھر میں شدید اور لگاتار بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ریڈالرٹ جاری کیا تھا۔ تاہم حکومت نے مختلف گوشوں سے دباؤ کے بعد تعلیمی اداروں کو 2 دن چھٹی کا آج شام اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ بھی جمعرات تا ہفتہ تین دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ بارش کی وجہ سے بچوں کو کسی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ رہے۔ حکومت نے بعد میں ہفتہ کو تمام سرکاری دفاتر کے لئے تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے خانگی تجارتی اداروں کے انتظامیہ سے بھی اپنے ملازمین کو چھٹی دینے کی خواہش کی تھی۔

اس مرتبہ تاہم صرف تعلیمی اداروں کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری دفاتر کے ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونا پڑے گا۔

a3w
a3w