حیدرآباد
گاورکشک پر فائرنگ واقعہ، حیدرآبادمیں بی جے پی کا احتجاج
احتجاجی قائدین اورکارکن حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ان کے ہاتھوں میں بی جے پی کے جھنڈے اورپلے کارڈس تھے۔پولیس کی جانب سے احتیاطی طورپرڈی جی پی کے دفتر کے سامنے بھاری جمعیت کو تعینات کیاگیا تھا۔
حیدرآباد: حیدرآبادمیں گاورکشک سونو سنگھ پرہوئی فائرنگ کے واقعہ کے خلاف بی جے پی نے احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں تلنگانہ ڈی جی پی کے دفتر کے قریب کشیدگی دیکھی گئی۔
پولیس نے احتجاجی کارکنوں اورقائدین کواسمبلی کے قریب ہی روک دیااوران کو حراست میں لے لیا۔زعفرانی جماعت کے قائدین اورکارکنوں کے اچانک اس احتجاج کے سبب مصروف اسمبلی روٹ پر ٹریفک جام ہوگئی اورگاڑی سواروں کو مشکل صورتحال پیش آئی۔
احتجاجی قائدین اورکارکن حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ان کے ہاتھوں میں بی جے پی کے جھنڈے اورپلے کارڈس تھے۔پولیس کی جانب سے احتیاطی طورپرڈی جی پی کے دفتر کے سامنے بھاری جمعیت کو تعینات کیاگیا تھا۔
لکڑی کا پل، خیریت آباد،بشیرباغ علاقوں میں بھی پولیس کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔