شمالی بھارت

بی جے پی نے ویکسین کمپنی سے جبری وصولی کرکے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا: اکھلیش یادو

کووی شیلڈ ویکسین کے سائیڈ افیکٹس پر تنازعہ کے بیچ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے ایک ویکسین بنانے والے سے ”جبراً سیاسی عطیات“ وصول کرنے کے لئے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا۔

لکھنو: کووی شیلڈ ویکسین کے سائیڈ افیکٹس پر تنازعہ کے بیچ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے ایک ویکسین بنانے والے سے ”جبراً سیاسی عطیات“ وصول کرنے کے لئے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

اعلیٰ سطح کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی مہلک دواؤں کی منظوری دینا ”کسی کو قتل کرنے کی سازش“ کے مترادف ہے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ تقریباً 80کروڑ ہندوستانیوں کو فی کس 2 خوراک کووی شیلڈ ویکسین دی گئی اور اصل فارمولہ بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں قلب پر حملہ کا جوکھم موجود ہے۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین کے سائیڈ افکیٹس سے اپنے پیاروں کو گنوایا یا جنہیں ویکسین کے سائیڈ افکیٹس کا اندیشہ ہے ان کے خدشات درست ثابت ہوئے۔

عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ بڑی فارما کمپنی آسٹرازینیکا نے جس کا مرکزی دفتر برطانیہ میں ہے‘ مانا ہے کہ اس کی کووِڈ 19 ویکسین جو یوروپ میں ویکس زیویرا اور ہندوستان میں کووی شیلڈ کہلاتی ہے‘ بلڈ کلاٹ کرسکتی ہے۔

بی جے پی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ نے کہا کہ برسراقتدار جماعت نے ویکسین بنانے والی کمپنی سے سیاسی عطیات وصول کرکے عوام کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا۔

نہ تو قانون اور نہ جنتا کبھی انہیں معاف نہیں کریں گی۔ سماج وادی پارٹی قائدین نے منگل کے دن ایسے ہی الزامات عائد کئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی نے کووِڈ ویکسین بنانے والے سے ”کمیشن“ لیا اور لوگوں کو زبردستی ٹیکے لگوائے۔