تلنگانہ

بی جے پی 400 نشستوں کے ساتھ مرکز میں پھر برسراقتدارآئے گی:کشن ریڈی

مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں 400 نشستوں کے ساتھ مرکز میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئے گی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں 400 نشستوں کے ساتھ مرکز میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر انہوں نے حیدرآباد میں پارٹی دفتر میں پرچم لہرایا اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی آرایس روزبروز ختم ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کانگریس پر تنقید کی کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ پارٹی نے جو وعدے کئے ان وعدوں کو فراموش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی کا زوال شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی تلنگانہ میں دس سے زیادہ لوک سبھا حلقوں پر کامیاب ہوگی۔

کشن ریڈی نے کہا کہ ترقی صرف بی جے پی سے ہی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک عالمی رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے راہل گاندھی نے تلنگانہ کو 6ضمانتیں دی تھیں اوراندرون 100دن ان پر عمل کا وعدہ کیا تھاتاہم ان پر عمل نہیں کیاگیا۔