حیدرآباد

تلنگانہ میں بی جے پی تنہا مقابلہ کرے گی: لکشمن

بی آر ایس چاہے کتنی ہی یاترا کیوں نہ کرے، لوگ یقین نہیں کریں گے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینا بی آر ایس کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن پارلیمنٹ لکشمن نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی۔ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے لیے100 دن کا پلان تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات

 انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے عوام چاہتے ہیں کہ بی جے پی اقتدار میں آئے۔ بی آر ایس چاہے کتنی ہی یاترا کیوں نہ کرے، لوگ یقین نہیں کریں گے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینا بی آر ایس کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔

 انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، بی جے پی اپنی سرگرمیوں کی توسیع کررہی ہے۔ پہلے مرحلے میں اس ماہ کی 17 تاریخ کو منڈل اور ڈویژن وار کی سطح پر محاصرہ کا پروگرام منعقد کیاجائے گا اور اس ماہ کی 18 تاریخ کو ریلی مختلف اسمبلی حلقوں میں نکالی جائے گی۔

 دوسرے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر اس مہینے کی 23 تاریخ کو حکمراں پارٹی کے ایم ایل ایز کا گھیراؤ، 24 کو ریاستی وزراء کا گھیراؤ، 27 تاریخ کو ضلع کلکٹر کے دفتر کا محاصرہ اور جیل بھروپروگرام کیاجائے گا۔ تیسرے مرحلے کے ایک حصہ کے طور پر حیدرآباد میں ستمبر کے پہلے ہفتہ میں ملین مارچ طرز کی تحریک کا اہتمام کیاجائے گا۔