بی جے پی ”زہریلاسانپ“ :ادئے ندھی اسٹالن
چیف منسٹرٹاملناڈو ایم کے اسٹالن کے لڑکے ادئے ندھی ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے قبل ازیں کہاتھا کہ سناتن دھرم کا مچھروں‘ڈینگو‘کورونا اور ملیریا کی طرح صفایاکردیناچاہئیے۔
چینائی: ٹاملناڈو کے وزیراسپورٹس اُدئیندھی اسٹالن نے اتوار کے دن کہا کہ بی جے پی ”زہریلا سانپ“ ہے۔ لوگوں کو اس سے چوکنارہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے ناکارہ جماعت ہے جو بی جے پی کو ٹاملناڈو میں چھپنے کی جگہ دے رہی ہے۔
انہوں نے عوام سے گذارش کی کہ وہ دونوں جماعتوں کو کوئی جگہ نہ دیں۔ چیف منسٹرٹاملناڈو ایم کے اسٹالن کے لڑکے ادئے ندھی ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے قبل ازیں کہاتھا کہ سناتن دھرم کا مچھروں‘ڈینگو‘کورونا اور ملیریا کی طرح صفایاکردیناچاہئیے۔
ان کے ان ریمارکس پر ملک میں ہنگامہ برپاہوا تھا۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے امیت مالویہ نے کہاتھا کہ ادئے ندھی نے ملک کے 80 فیصد ہندوؤں کے نسلی صفائے کی بات کہی ہے۔ ادئے ندھی اور ڈی ایم کے نے اس پر کوئی معافی نہیں مانگی تاہم انڈیااتحاد نے ادئے ندھی کے بیان پرناراضگی ضرور ظاہرکی۔