کرناٹک
ٹرینڈنگ

فلسطینی پرچم لہرانا غلط نہیں ہے : کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد

کرناٹک کے وزیر امکنہ‘ وقف اور اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کئے جانے کے بعد ریاست میں فلسطینی پرچم تھامنے یا لہرانے میں کوئی غلط بات نہیں۔

کلبرگی: کرناٹک کے وزیر امکنہ‘ وقف اور اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کئے جانے کے بعد ریاست میں فلسطینی پرچم تھامنے یا لہرانے میں کوئی غلط بات نہیں۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے فلسطین کی تائید کا اظہار کیا ہے لہٰذا فلسطینی پرچم لے کر گھومنے میں کوئی غلط بات نہیں۔

چند لوگوں نے فلسطینی پرچم لہرائے تھے کیونکہ مرکزی حکومت‘ فلسطینی کاز کی حامی ہے۔ ریاستی وزیر نے کلبرگی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے اس ضمن میں کوئی اعلان نہ کیا ہوتا تو وہ لوگ ایسا نہ کرتے۔

اگر دیگر ممالک کے حق میں نعرے لگائے جاتے ہیں تو یہ غلط ہے۔ ایسی حرکتوں میں ملوث ہونے والے لوگ ملک دشمن ہوتے ہیں۔ انہیں پھانسی دے دی جانی چاہئے۔

بہرحال فلسطینی پرچم لہرانا یا انہیں تھامنا غلط نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے ہندوؤں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر ووٹ حاصل کئے ہیں۔ کانگریس ویسی نہیں ہے۔ ہم اپنے کام کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔