شمالی بھارت

بی جے پی موجودہ آئین کو ہٹا کر دوسرا آئین لانا چاہتی ہے: کھرگے

کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عدم مساوات بڑھ رہی ہے، آج پانچ فیصد لوگوں کے پاس ملک کی 62 فیصد دولت ہے جبکہ 50 فیصد لوگوں کے پاس صرف تین فیصد دولت ہے۔

بھاٹاپارہ (چھتیس گڑھ): کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے لوگوں سے جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے عوام کو متحد ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بی جے پی موجودہ آئین کو ہٹا کر دوسرا آئین لانا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

کھڑگے نے یہاں منعقدہ کسان اور مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پالیسی کے مطابق بی جے پی نے اس بارے میں اپنے خیالات کے حق میں اپنے لوگوں سے بات چیت شروع کروادی ہے۔ وہ لوگوں میں اس کے اثر کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت اور آئین کو بچانے کی لڑائی میں غریبوں، پسماندہ لوگوں، دلتوں اور قبائلیوں کو کانگریس کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومتوں نے سماج کے تمام طبقوں کو بااختیار بنایا، مودی حکومت مسلسل لوگوں کوان کے حقوق چھین کر کمزور بنا یاجارہا ہے۔

 کسانوں اور مزدوروں کے لیے قوانین کو کمزور کیا گیا وہیں امیروں کے مفاد میں قوانین بنارہے ہیں اور انہیں تمام رعایتیں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عدم مساوات بڑھ رہی ہے، آج پانچ فیصد لوگوں کے پاس ملک کی 62 فیصد دولت ہے جبکہ 50 فیصد لوگوں کے پاس صرف تین فیصد دولت ہے۔

خواتین کے ریزرویشن کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرنے پر بی جے پی کے کردار پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کا ریزرویشن کوئی نئی بات نہیں ہے۔خود راجیو گاندھی نے پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں میں خواتین کو ریزرویشن دیا۔

وہ تو پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں میں بھی ریزرویشن بل لے کر آئے تھے لیکن جو آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں انہوں نے ایک ایوان میں پاس ہونے کے بعد دوسرے ایوان میں اسے پاس نہیں ہونے دیا۔ اب اگر یہ پاس ہوا توکب لاگو ہوگا،ابھی پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے خواتین کے ریزرویشن کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے لاگو کرنے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری یا حد بندی اسے فوری طور پر لاگو کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہر سال دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنے، 15 لاکھ روپے ہر ایک کے کھاتے میں آنے اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے جیسے تمام وعدوں کوجملہ بتادیا گیا،کہیں ایسا نہ ہو کہ خواتین کے ریزرویشن کو بھی جملہ بتا دے۔ کھڑگے نے کہا کہ ان کی سوچ ہے کہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں لوگ چند دنوں میں بھول جاتے ہیں۔ ان کو سبق سکھانا ضروری ہے۔

a3w
a3w