تلنگانہ

کے سی آر، عوامی اعتماد کھو چکے ہیں: ای راجندر

ای راجندر نے کہا کہ اگر کے سی آر کے پاس ہمت ہے تو وہ اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا سامنا کریں۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے پاس بی جے پی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

اپنے غلاموں کو استعمال کرتے ہوئے ان پر تنقیدیں کروا رہے ہیں۔ ای راجندر نے کہا کہ اگر کے سی آر کے پاس ہمت ہے تو وہ اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا سامنا کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ حلقہ اسمبلی گجویل سے کے سی آر کا مقابلہ کرنے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کے سی آر گجویل سے انتخابات میں حصہ نہ بھی لیں گے تو وہ گجویل سے ہی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ میرے پاس کے سی آر سے زیادہ ٹی آر ایس قائدین رابطہ میں ہے۔

میری دانست میں سیاسی قائدین سماجی سائنسداں ہوتا ہے۔ آج ٹی آر ایس کی حالت کچھ ایسی ہوگئی ہے کہ خود ٹی آ رایس قائدین کہہ رہے ہیں کہ کوئی ٹی آر ایس اور بی آر ایس نہیں ہوگی۔ ای راجندر نے ٹی آرایس قائدین کو انتباہ دیا کہ انہیں مشتعل نہ کریں۔

ٹی آر ایس قائدین من مانی انداز میں بات کررہے ہیں۔ ایسے لوگ مجھ پر تنقید کررہے ہیں جن کا سماج کی خدمت میں ریکارڈ صفر ہے۔

a3w
a3w