شمالی بھارت

مدھیہ پردیش انتخابات میں بھی بی جے پی کا صفایا ہوگا: ڈگ وجئے سنگھ

ڈگ وجئے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش کے انتخابات کے بعد سبھی دیکھیں گے کہ وسطی ہندوستان سے بھی بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا۔

انوپ پور: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کرناٹک میں زبردست اکثریت سے جیت پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے آج دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش میں انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کا وسطی ہندوستان سے صفایا ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
’ہماری دوستی فلم ”شعلے“ کے جئے اور ویرو کی طرح ہے‘
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
بی جے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے جذباتی مسائل اٹھارہی ہے: ملیکارجن کھرگے
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

مسٹر سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر پارٹی کارکنان اور ریاستی قیادت مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس جیت کا سہرا خاص طور پر پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سینئر لیڈر سونیا گاندھی کو جاتا ہے، جو خرابی صحت کے بعد بھی انتخابی مہم کے لیے وہاں گئے تھے۔ انہوں نے اس کے لیے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو بھی مبارکباد دی۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ کرناٹک میں شکست کے ساتھ ہی بی جے پی کا جنوب سے صفایا ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش کے انتخابات کے بعد سبھی دیکھیں گے کہ وسطی ہندوستان سے بھی بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا۔ اس بار کانگریس کو مدھیہ پردیش میں بھی اتنی اکثریت ملے گی کہ جوڑ توڑ کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔

a3w
a3w