حیدرآباد

لوک سبھا انتخابات بی جے پی کامیاب ہوگی اور مودی ہیٹ ٹرک کریں گے:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کو سیمی فائنل کے طور پر دیکھاگیا ہے۔ پانچوں ریاستوں میں انہوں نے بی جے پی کے خلاف برا پروپگنڈہ کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

حیدرآباد:مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے بی جے پی کامیاب ہوگی اور مودی وزیراعظم کے طورپر ہیٹ ٹرک کریں گے۔ انہوں نے حیدرآباد کے نامپلی میں بی جے پی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں بی جے پی کو زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کو سیمی فائنل کے طور پر دیکھاگیا ہے۔ پانچوں ریاستوں میں انہوں نے بی جے پی کے خلاف برا پروپگنڈہ کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، اسی لیے لوک سبھا انتخابات میں تمام طبقات بی جے پی کے ساتھ ہیں۔