حیدرآباد

تلنگانہ حکومت ریاست میں صنعتی ترقی کیلئے پابند عہد:چیف منسٹر ریونت ریڈی

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ہم ایسی پالیسی اختیار کررہے ہیں جو تمام طبقات کے لیے دوستانہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کو بھی بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ ان کی حکومت ریاست میں صنعتی ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔ فاکس کان کمپنی کے ذمہ داروں نے سکریٹریٹ میں وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے موقع پر وزیرآئی ٹی سریدھر بابو، چیف سکریٹری شانتی کماری اور دیگر سینئر عہدیدارموجود تھے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ تلنگانہ میں نئی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی خواہشات کی تکمیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی پالیسی اختیار کررہے ہیں جو تمام طبقات کے لیے دوستانہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کو بھی بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

 ریونت ریڈی نے یقین دہانی کروائی کہ صنعتوں کی ترقی اور قیام کے لیے ضروری اجازت نامے آسانی سے فراہم کیے جائیں گے اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔