آندھراپردیش

ٹی ڈی پی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا گیا

تلگودیشم پارٹی کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ @ جئے ٹی ڈی پی کو ہیکرس نے ہفتہ کے روز نشانہ بناتے ہوئے اسے ہیک کرلیا۔

امراوتی: تلگودیشم پارٹی کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ @ جئے ٹی ڈی پی کو ہیکرس نے ہفتہ کے روز نشانہ بناتے ہوئے اسے ہیک کرلیا۔

ٹوئٹرہینڈل پر سیاسی جماعت کے یوزرس نیم کے بجائے یوزر آئی ڈی ٹائلرہابس ڈسپلے کیاگیا۔

آندھراپردیش میں برسراقتدارجماعت وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے حامیوں پر ہیکنگ حملوں میں ملوث ہونے کاالزام عائد کرتے ہوئے ٹی ڈی پی کے حامیوں نے حکمراں جماعت کیخلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹی ڈی پی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تلگودیشم پارٹی کے حامیوں کو ہفتہ کے روز پارٹی سے مربوط پوسٹس کو بصری آرٹس سے تبدیل کرنے کے بعداحساس ہواکہ تلگودیشم پارٹی کے ٹوئٹراکاؤنٹ کو ہیک کرلیاگیا ہے۔

ماضی میں بھی پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل کوہیک کیاجاچکاہے۔