تلنگانہ

بی جے پی کارکنوں نے تلنگانہ کے خانہ پورمیں پولیس اسٹیشن میں توڑپھوڑکی

بی جے پی کے ایک کارکن کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے زعفرانی جماعت کے کارکنوں نے تلنگانہ کے ضلع نرمل کے خانہ پورمیں پولیس اسٹیشن میں توڑپھوڑکی جس کے نتیجہ میں کچھ دیرکیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے ایک کارکن کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے زعفرانی جماعت کے کارکنوں نے تلنگانہ کے ضلع نرمل کے خانہ پورمیں پولیس اسٹیشن میں توڑپھوڑکی جس کے نتیجہ میں کچھ دیرکیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
بیٹے نے خلیجی ممالک میں قرض لیا۔ قرض خواہوں کا باپ سے مطالبہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

بی جے پی کے کارکنوں نے سابق منڈل پریشد صدرروی کی گرفتاری پر اعتراض کیا جن کو پولیس نے گنیش پنڈال کے قریب بی آرایس لیڈرجانسن نائک کی گاڑی کو ٹکر دینے کے الزام میں گرفتار کیاتھا۔

روی کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی کے کارکنوں نے پولیس اسٹیشن کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔

بعد ازاں انہوں نے انسپکٹر پر حملہ کی کوشش کی اور پولیس سے بحث وتکرار بھی کی۔پولیس نے احتجاجیوں پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا۔

پولیس اسٹیشن کو نقصان پہنچانے والے کارکنوں کو حراست میں لے لیاگیا۔روی کو رات دیرگئے پولیس اسٹیشن سے رہا کرنے کے بعد احتجاجیوں نے احتجاج کو ختم کردیا۔