سوشیل میڈیا

بی جے پی کے گتہ دار یا ترقی پسند ٹی آر ایس، عوام کی مرضی: کے ٹی آر

منگوڈ میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگوڈ کے عوام کو موقع حاصل ہے کہ وہ بی جے پی کے گتہ داروں کا انتخاب کریں یا جو فلاحی اقدامات کا زریعہ ترقی کی سمت گامذن ٹی آر ایس کو منتخب کرے۔

حیدرآباد: کارگذار صدر ٹی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے حق میں ووٹ مہنگائی کو قبول کرنے کے مترادف ہوگا۔ آج منگوڈ میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگوڈ کے عوام کو موقع حاصل ہے کہ وہ بی جے پی کے گتہ داروں کا انتخاب کریں یا جو فلاحی اقدامات کا زریعہ ترقی کی سمت گامذن ٹی آر ایس کو منتخب کرے۔

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کی لالچ کی وجہ سے منگوڈ کے عوام پر ضمنی انتخابات تھونپے گئے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی جے پی دور حکومت میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 70 روپئے سے بڑھ کر 110 روپئے ہوگئی ہے۔

 اسی طرح پکوان گیاس کی قیمت 400 روپئے فی سلینڈر سے بڑھ کر 1200 روپئے ہوگئی ہے۔ اگر عوام بے جے پی کی تائد کرینگے تو گیاس کی قیمت 4000 روپئے فی سلینڈر ہونا طئے ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ دو اُمیدواروں کے درمیان نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان ہے۔

 کے ٹی راما راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کارپوریٹ اداروں کی تائد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صرف سرمایہ دار دوستوں کی تائد کی جارہی ہے۔ گذشتہ 8 سال اپنے ہی ضائع کردئے گئے۔ انہوں نے عوام سے تمام نا انصافیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ووٹ کا بطور ہتھیار استعما ل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

a3w
a3w