حیدرآباد

منگوڈ میں انتخابی مہم ختم

ٹی آر ایس جس کو حال ہی میں بی آر ایس کا نام دیا گیا ہے۔ نلگنڈہ ضلع کے پسماندہ حلقہ اسمبلی میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ممکنہ کوشش کی۔ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مذکورہ حلقہ کا نتیجہ اہمیت رکھے گا۔

حیدرآباد: منگوڈ میں جہاں 3 نومبر کو ضمنی الیکشن ہورہا ہے 2.41 لاکھ سے زائد رائے دہندگان حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ تین بڑی جماعتوں کانگریس‘ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ٹی آر ایس کے لئے یہ ضمنی الیکشن اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔

 ٹی آر ایس جس کو حال ہی میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کا نام دیا گیا ہے۔ نلگنڈہ ضلع کے پسماندہ حلقہ اسمبلی میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ممکنہ کوشش کی۔ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مذکورہ حلقہ کا نتیجہ اہمیت رکھے گا۔

 برسراقتدار ٹی آر ایس اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے بھی کامیابی کے لئے پوری شدت کے ساتھ انتخابی مہم چلائی گئی۔ ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرکے قومی سطح کی سیاست میں حصہ لینے کی چندر شیکھر راؤ کے عزائم کے پیش نظر بھی مذکورہ حلقہ کا نتیجہ اہمت رکھے گا جس سے رائے دہندوں کے نقطہ نظر اور سوچ کا علم ہوگا۔

 ٹی آر ایس نے انتخابی مہم کے دوران اپنی اسکیمات اور اقدامات سے رائے دہندوں کو واقف کروایا کئی وزراء اور دوسرے قائدین نے انتخابی مہم میں حصہ لیا اور ٹی آرایس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

 پارٹی نے بی جے پی کو دور رکھنے کے عزائم کے ساتھ مہم چلائی جو کہ مختلف حربے اختیار کررہی ہے تاکہ اس حلقہ میں بھی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

 صدر ٹی آر ایس چندر شیکھر راؤ نے گذشتہ اتوار کو یہاں جلسہ عام کو مخاطب کیا اور پارٹی کے ارکان اسمبلی خریدنے سے متعلق کیس کا حوالہ دیا اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ 20 یا 30 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 کانگریس اُمیدوار پلوی شراونتی اپنی کامیابی کے تعلق سے پر اُمید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے والد انجہانی پلوی گوردھن ریڈی نے رکن اسمبلی منگوڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔آج شام انتخابی مہم ختم ہوگئی۔ رائے شماری 6 نومبر کو ہوگی۔

کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے کانگریس سے استعفیٰ اور بی جے پی میں شمولیت کی وجہ ضمنی انتخابات کروائے جارہے ہیں۔ انتخابات میں اگر چیکہ 47 اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں لیکن مقابلہ کانگریس‘ ٹی آر ایس اور بی جے پی میں ہوگا۔ راج گوپال ریڈی بی جے پی کے ٹکٹ پر دوبارہ مقابلہ کررہے ہیں۔ کے پربھاکر ریڈی ٹی آر ایس سے اُمیدوار ہیں۔

a3w
a3w