تلنگانہ

سوشل میڈیاسل کو طاقتور بنانے بی جے پی کا عزم

بی جے پی اترپردیش کے طرز پر تلنگانہ میں سوشل میڈیا کااستعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اپنے منصوبہ کے تحت واٹس اپ سے آئندہ 6مہینوں کے دوران 10لاکھ افراد کو جوڑنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

حیدرآباد: بی جے پی اترپردیش کے طرز پر تلنگانہ میں سوشل میڈیا کااستعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اپنے منصوبہ کے تحت واٹس اپ سے آئندہ 6مہینوں کے دوران 10لاکھ افراد کو جوڑنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

اب تک تلنگانہ بی جے پی سوشل میڈیا سل کے لئے صرف ایک کنوینرمقرر تھا مگر اب مزیددومعاون کنوینرس کا تقرر عمل میں لایاگیاہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی ہائی کمانڈنے ریاست میں سوشل میڈیا سل (انفارمیشن ٹکنالوجی سل) کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی تھی۔

واضح رہے کہ اترپردیش بی جے پی سوشل میڈیا سل ملک بھر میں سب سے فعال سمجھاجاتاہے جہاں کاموں کی نگرانی کے لئے ایک کنوینر اورچار معاون کنوینر کام کررہے ہیں۔اسی طرز پر تلنگانہ میں بھی کام کرنے کا منصوبہ ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ چنددنوں میں تمام اضلاع کے سوشل میڈیا سلس کے کنوینر س کو تبدیل کردیا جائے گا۔ اضلاع میں میڈیا سلس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے ریاستی سوشل میڈیا کنوینر اے وینکٹ رمنا ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ دنوں منگوڈمیں پارٹی سوشل میڈیا سل کے ذمہ داروں سے ملاقات کی تھی۔ پارٹی قائدین کا کہناہے کہ ہر وارڈ سے دس افراد کوواٹس اپ سے جوڑا جائے گا۔