حیدرآباد

لوک سبھاانتخابات میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہوا:کشن ریڈی

بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے اپنے حلقہ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کا مستقبل بی جے پی ہے۔ ملک کے عوام نے ایک بار پھر مودی کو جیت دلائی ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے عوام بی جے پی چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوک سبھا کی 8نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور7نشستوں پر پارٹی دوسرے مقام پر رہی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس اپنی شناخت سے محروم ہوگئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بی آر ایس امیدواروں کی کئی حلقوں میں ضمانت بھی ضبط ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے اپنے حلقہ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کا مستقبل بی جے پی ہے۔ ملک کے عوام نے ایک بار پھر مودی کو جیت دلائی ہے۔

 بی جے پی کی رائے دہی کے فیصد میں ہر سال اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو 35 فیصد سے زیادہ ووٹ پڑے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں جھوٹا پروپگنڈہ کیا تھا تاہم ملک کے عوام نے ایک بار پھر اقتدار بی جے پی کو دیا ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی آنے والے دنوں میں تلنگانہ کے عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرے گی۔