دہلی

مودی حکومت کی ناکامیوں پر بلیک پیپر جاری۔ کانگریس کا اقدام

کانگریس نے آج مودی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے ”قرطاس اسود“ (بلیک پیپر) جاری کیا اور الزام لگایا کہ گزشتہ 10 سال ناانصافی کا دور تھا اور ملک کو بڑھتی قیمتوں‘ بے روزگاری‘ اداروں کی تخریب اورغیر بی جے پی ریاستوں کے خلاف امتیاز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

نئی دہلی: کانگریس نے آج مودی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے ”قرطاس اسود“ (بلیک پیپر) جاری کیا اور الزام لگایا کہ گزشتہ 10 سال ناانصافی کا دور تھا اور ملک کو بڑھتی قیمتوں‘ بے روزگاری‘ اداروں کی تخریب اورغیر بی جے پی ریاستوں کے خلاف امتیاز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے نے 54 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی جس میں مرکز کو ماخوذ کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ماقبل 2014 معیشت کی بدانتظامی پر ”قرطاس ابیض“ (وائٹ پیپر) جاری کرنے سے پہلے کھرگے نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف بلیک پیپر لارہے ہیں۔

جب بھی وزیراعظم (نریندر مودی) پارلیمنٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں تو وہ اپنی ناکامیوں کو چھپالیتے ہیں اور جب ہم حکومت کی ناکامیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اسے کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ کھرگے یہاں اپنی قیام گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ان کے ہمراہ کانگریس قائدین پون کھیڑا اور سید نصیرحسین بھی تھے۔ بلیک پیپر میں مودی حکومت کے دور میں کی گئی سماجی‘ معاشی اور سیاسی ناانصافیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پارٹی نے اپنے بلیک پیپر میں الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کے اقتدار پر 10 سال نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے‘ بے روزگاری بڑھادی ہے‘ ملک کے زرعی شعبہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے‘ خواتین کے خلاف جرائم میں مدد کی ہے اور ملک میں اقلیتوں کے خلاف سنگین ناانصافیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

بلیک پیپر میں معاشی ناانصافی کے تحت بے روزگاری کے بحران‘ ملازمتوں کے فقدان اور لیبر فورس کی کم حصہ داری کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ بلیک پیپر میں کہا گیا کہ مودی حکومت بڑھتی مہنگائی پر خاموش ہے۔ پٹرول‘ ڈیزل اور روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔