جرائم و حادثات
امریکہ میں سڑک حادثہ، ہند نژاد شخص کی موت
اوہائیو اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول کی نارواک پوسٹ نے بتایا ہے کہ ہند نژاد ملن ہتیش بھائی پٹیل، 30، اجپٹ روڈ کے شمال میں روٹ 61 پر 30 مئی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:39 بجے ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
نیویارک: امریکی ریاست اوہائیو کی ہورون کاؤنٹی میں درخت سے گاڑی ٹکرا جانے سے ایک ہند نژاد شخص کی موت ہو گئی۔ اوہائیو اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول کی نارواک پوسٹ نے بتایا ہے کہ ہند نژاد ملن ہتیش بھائی پٹیل، 30، اجپٹ روڈ کے شمال میں روٹ 61 پر 30 مئی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:39 بجے ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے کہا کہ ملن سفید 2014 ٹویوٹا کیمری چلا رہا تھا۔ وہ سڑک کے دائیں جانب گاڑی چلا رہےتھے جب اس کی گاڑی ٹریفک سائن اور درخت سے ٹکرا گئی۔ اس نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی اور گاڑی میں پھنس جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ملن شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہا تو نہیں چلا رہے تھے۔