ایشیاء

چین میں ایک بار پھر بلیو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے مقامی حکومتوں اور رہائشیوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں اور کنڈرگارٹنز سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

بیجنگ: چین کے محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بلیو الرٹ جاری کرتے ہوئے یہاں پھر سے شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج دوپہر 2 بجے سے ہفتہ کی دوپہر 2 بجے کے قریب منگولیاکے اندرونی حصوں، لیاوننگ، ہیبی، بیجنگ، تیانجن، شینڈونگ، آنہوئی، ہوبئی، ہنان، جیانگشی، سچوان اور یوننان کے کچھ حصوں میں شدید بارش یا طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہیں، جن میں 30 ملی میٹر سے 60 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ تیز رفتار سے ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مقامی حکومتوں اور رہائشیوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ اسکولوں اور کنڈرگارٹنز سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں، جب کہ ڈرائیوروں کو سڑک پر پانی جمع ہونے اور ٹریفک جام کی وجہ سے چوکس اور احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

چین میں موسم کی وارننگ کا چار درجے کا نظام ہے۔ جس میں سرخ رنگ سب سے شدید وارننگ ہوتی ہے، اس کے بعد اورینج ،یلو اور بلیو ہے۔