آندھراپردیش

اے پی کے پرکاشم ضلع میں پانچ ماہ قبل لاپتہ جوڑے کی لاشیں جنگل سے برآمد

ایس سرینواسلو اوراس کی بیوی شاردا تقریباً 6ماہ قبل قرض کے بوجھ تلے دب کر گھر سے چلے گئے تھے۔ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے ارکان خاندان نے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی لیکن اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

حیدرآباد: اے پی کے پرکاشم ضلع کے دانترپلی گاؤں میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تقریباً پانچ ماہ قبل لاپتہ شوہر اوربیوی کی انتہائی مسخ شدہ نلہ ملہ کے جنگل سے برآمد ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


ایس سرینواسلو اوراس کی بیوی شاردا تقریباً 6ماہ قبل قرض کے بوجھ تلے دب کر گھر سے چلے گئے تھے۔ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے ارکان خاندان نے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی لیکن اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔


اس خودکشی کا انکشاف اس وقت ہوا جب جنگلاتی علاقہ میں کچھ مویشی چروانے والے افراد نے دو مسخ شدہ لاشوں کو ایک درخت سے لٹکا ہوا دیکھا۔ لاشیں بری طرح سے گل سڑ چکی تھیں اور صرف کھوپڑیاں، ہڈیاں، اور پہنے ہوئے کپڑے ہی باقی رہ گئے تھے۔


اس جوڑے نے جاریہ سال 3 جولائی کو فون کے ذریعہ اپنے ارکان خاندان کو بتایا تھا کہ وہ گھر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ اس کے بعد سے ان کے رشتہ دار انہیں تلاش کر رہے تھے اور پولیس میں شکایت کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔

سرینواسلو گاؤں میں چھوٹا موٹا کاروبار کر کے گزر بسر کرتاتھا۔ خاندانی حالات کی وجہ سے تقریباً 15 لاکھ روپے کے قرض میں وہ مبتلا ہو گیا تھا۔ قرض ادا کرنے سے قاصر اور ذہنی طور پر پریشان ہو کراس نے اور ان کی اہلیہ نے گھر چھوڑ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے جنگلاتی علاقے میں پہنچ کر ایک درخت سے رسی کے ذریعہ پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔