حیدرآباد
حیدرآباد کے افضل ساگر نالہ میں بہہ جانے والے شخص کی لاش ناگول میں برآمد
اس کے ارکان خاندان نے ہاتھ پر موجود ٹیٹو کی مدد سے اس کی شناخت رام کے طور پر کی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانہ اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔ رام اور ارجن، جو قریبی رشتہ دار تھے، 14 ستمبر کی رات بارش کے دوران افضل ساگر نالہ میں بہہ گئے تھے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے افضل ساگر نالہ میں 14 ستمبر کو بہہ جانے والے شخص کی لاش ناگول میں برآمد ہوئی۔
اس کے ارکان خاندان نے ہاتھ پر موجود ٹیٹو کی مدد سے اس کی شناخت رام کے طور پر کی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانہ اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔ رام اور ارجن، جو قریبی رشتہ دار تھے، 14 ستمبر کی رات بارش کے دوران افضل ساگر نالہ میں بہہ گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق ارجن پانی میں پھسل کر گر گیا تو رام اسے بچانے کی کوشش میں پانی کے شدید بہاؤ کے ساتھ بہہ گیا۔
ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف ٹیموں نے لاشوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔ ارجن کی نعش ایک ہفتہ قبل یادادری ضلع میں ملی تھی۔