ایشیاء
پاکستان میں بم دھماکہ، 11 مزدور ہلاک
اطلاعات کے مطابق دھماکہ ضلع کے علاقے شوال میں پیش آیا ، جس میں مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے۔

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک بم دھماکے میں کم از کم 11 مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔راحت اور بچاو عملہ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ ضلع کے علاقے شوال میں پیش آیا ، جس میں مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے۔
بچاو عملہ کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو سروس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وہیں تین لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔