شمالی بھارت

پٹنہ میں اپوزیشن اجلاس سے قبل بی جے پی کی پوسٹر جنگ

اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین پٹنہ پہنچ رہے ہیں، ایسے میں بی جے پی جمعرات کو ہمہ قسم کے پوسٹرس کے ذریعہ نتیش کمار، لالو پرساد، راہول گاندھی اور دیگر کو نشانہ بنانے پوسٹرس سے شروع کیا ہے جس پر ”ٹھگس آف انڈیا“ (انڈیا کے چور) کا نام تھا اُسے اپنے ریاستی دارالحکومت ہیڈکوارٹرس میں چسپاں کیا۔

پٹنہ: اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین پٹنہ پہنچ رہے ہیں، ایسے میں بی جے پی جمعرات کو ہمہ قسم کے پوسٹرس کے ذریعہ نتیش کمار، لالو پرساد، راہول گاندھی اور دیگر کو نشانہ بنانے پوسٹرس سے شروع کیا ہے جس پر ”ٹھگس آف انڈیا“ (انڈیا کے چور) کا نام تھا اُسے اپنے ریاستی دارالحکومت ہیڈکوارٹرس میں چسپاں کیا۔

متعلقہ خبریں
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
طالبہ نے ڈپٹی چیف منسٹر کی کار کے سامنے چھلانگ لگادی
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو

ایک پوسٹر پر چیف منسٹر نتیش کمار، لالوپرساد پر انگشت نمائی کرتے ہوئے کارٹون میں دکھایا گیا جس پر یہ نعرہ ”مٹی میں مل جائیں لیکن اِن کے ساتھ نہیں جائیں گے“ درج تھا۔

ایک اور پوسٹر میں آر ایل ڈی سربراہ لالوپرساد‘ نتیش کمار سے کہہ رہے ہیں کہ ”آجا میری گودی میں بیٹھ جا“ ایک اور پوسٹر میں لالو پرساد اور نتیش کمار کو اِس نعرہ کے ساتھ ”لوک تنتر کا کالا ادیائے واپس لو“ درج تھا جب کہ پلے کارڈ پر ایمرجنسی درج تھا۔

ایک اور پوسٹر پر نتیش کمار اور راہول گاندھی کی تصاویر تیجسوی یادو کو تھامے ہوئے دکھایا گیا جس پر ”لوک تنتر کو بچانے کے لئے ہمارا ہتھیار شروع کردیجیے“ دیگر پوسٹرس میں یہ ظاہر کیا گیا کہ لالوپرساد اور نتیش کمار جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جئے پرکاش نارائن کے شاگرد ہیں، یہ لوگ کانگریس پارٹی کے ساتھ ٹھہرے ہوئے ہیں جس نے اُنہیں گرفتار کیا ہے۔