اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
جنوبی دہلی کے گریٹر کیلاش علاقہ میں واقع اپنے اسکول میں بم رکھنے کی دھمکی دینے پر ایک 14 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس نے اسکول جانے سے بچنے کے لیے یہ دھمکی تھی۔

نئی دہلی: جنوبی دہلی کے گریٹر کیلاش علاقہ میں واقع اپنے اسکول میں بم رکھنے کی دھمکی دینے پر ایک 14 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس نے اسکول جانے سے بچنے کے لیے یہ دھمکی تھی۔
ایک خانگی اسکول میں اس وقت دہشت کی لہر دوڑ گئی جب انتظامیہ کو جمعہ کے روز تقریباً 12:30 بجے دن بم رکھے جانے کی دھمکی ای میل کے ذریعہ موصول ہوئی۔ پولیس کو طلب کرلیا گیا اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستہ اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد لی گئی۔
ای میل میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ جنوبی دہلی کے مزید دو خانگی اسکولس میں بھی بم نصب کردیا گیا ہے اور بھیجنے والا پاکستانی جنرل ہے۔ لڑکے کو آج حراست میں لے لیا گیا۔
اس نے ایک رشتہ دار کے ایک ای میل اکاؤنٹ سے اسکول انتظامیہ کو دھمکی دی تھی۔ پولیس کے مطابق مزید دو اسکولوں میں بھی تلاشی لی گئی، لیکن تینوں مقامات پر کوئی مشتبہ شئے برآمد نہیں ہوئی۔
پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ لڑکا دوسرے دن بھی اسکول نہیں جانا چاہتا تھا، اسی لیے اس نے ایک رشتہ دار کے ای میل اکاؤنٹ سے بم کی دھمکی روانہ کی۔ اسے جوئینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) میں پیش کیا گیا جہاں سے اسی جوئینائل ہوم بھیج دیا گیا۔