شمالی بھارت

راجستھان میں خاتون کی نیم برہنہ پریڈ کرائی گئی

راجستھان کے بار میر ضلع میں مبینہ طورپر ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر ایک خاتون کی نیم برہنہ پریڈ کرائی گئی۔

جئے پور: راجستھان کے بار میر ضلع میں مبینہ طورپر ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر ایک خاتون کی نیم برہنہ پریڈ کرائی گئی‘پولیس نے اتوار کو یہ بات کہی۔

سوشیل میڈیا پلاٹ فارمس پر واقعہ کاایک مبینہ ویڈیو نمودار ہوا ہے۔ پولیس کے بموجب مذکورہ شخص کی بیوی اور خاندان کے اراکین نے خاتون کے ساتھ اس کے جنسی تعلق کا پتہ چلایا تھا۔

ویڈیو میں ایک خاتون کو نیم برہنہ متاثرہ کو بال پکڑ کر گھسٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا‘جبکہ وہ التجا کررہی ہے۔

بار میر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کندن کواریا نے کہا کہ سمداری پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد دو خواتین کو حراست میں لیا گیاجبکہ متاثرہ کی رہنمائی کی جارہی ہے۔

a3w
a3w