دہلی

30پروازوں میں بم رکھے جانے کی اطلاع

ملک کی مختلف ایرلائنس کی 30 سے زائد پروازوں میں ہفتہ کی صبح بم رکھے جانے کی دھمکیاں ملیں۔

نئی دہلی / ممبئی (پی ٹی آئی) ملک کی مختلف ایرلائنس کی 30 سے زائد پروازوں میں ہفتہ کی صبح بم رکھے جانے کی دھمکیاں ملیں۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو کے 68 اسکولوں میں بم کی دھمکی۔ پولیس فوری حرکت میں آگئی (تفصیلی خبر)
ایر انڈیا ایکسپریس کی75پروازیں منسوخ
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ

ذرائع کے بموجب ایرانڈیا‘ انڈیگو‘ آکاسا ایر‘ وستارا‘ اسپائس جیٹ‘ اسٹار ایر اور الائنس ایر کی فلائٹس میں بم کی دھمکیاں ملیں۔ ان میں انڈیگو کی دہلی اور ممبئی تا استنبول‘ جودھپور تا دہلی اور وستارا کی اُدئے پور تا ممبئی پروازیں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی صبح سے زائداز 30 فلائٹس میں ایسی دھمکیاں ملیں۔ایک پرواز کے ٹائلٹ میں نوٹ لکھا پایا گیا جبکہ مابقی دھمکیاں سوشل میڈیا کے ذریعہ ملیں۔

جمعہ کے دن وستارا کی بین الاقوامی پروازوں میں ایسی دھمکیاں جھوٹی ثابت ہوئی تھیں۔ اس کی ایک پرواز کا رخ بطور احتیاط فرینکفرٹ کی طرف موڑدیا گیا تھا۔گزشتہ چند دن میں ہندوستانی ایرلائنس کی 70 پروازوں میں بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع ملی تھی۔