شمالی بھارت
نتیش کمار کو کشواہا کے بی جے پی سے ربط میں ہونے کا شبہ
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے چہارشنبہ کے دن شبہ ظاہر کیا کہ ان کے ایک قریبی ساتھی اوپیندر کشواہا بی جے پی کے رابطہ میں ہیں۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے چہارشنبہ کے دن شبہ ظاہر کیا کہ ان کے ایک قریبی ساتھی اوپیندر کشواہا بی جے پی کے رابطہ میں ہیں۔
میڈیا نمائندوں نے ان سے جنتادل یو کے ناراض پارلیمانی بورڈ سربراہ کے بارے میں پوچھا تھا۔ کشواہا نے حال میں دعویٰ کیا تھا کہ جنتادل یو کمزور ہوچکی ہے۔
پارٹی کے کئی سینئر قائدین بی جے پی سے ربط میں ہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ کشواہاجی کو کم ازکم ایک قائد کا نام بتانا چاہئے جو بی جے پی سے ربط میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود ربط میں رہتے ہیں وہ ایسے الزامات عائد کرتے ہیں۔ نتیش کمار نے کشواہا کا یہ دعویٰ بھی خارج کردیا کہ جنتادل یو کمزور ہوگئی ہے۔