حیدرآباد

پرانے شہر حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں بونال فیسٹول کی تقاریب ہوئیں

لال دروازہ، ہری باؤلی، سلطان شاہی، بیلا اور سبزی منڈی سمیت پرانے شہر کے کئی علاقوں کی گلیوں میں تہوار جیسا ماحول دیکھنے میں آیا۔ ان گلیوں کو رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس سے سجایا گیا تھا تاکہ منادرآنے والوں کا پرتپاک استقبال کیا جا سکے۔

حیدرآباد: سخت سیکورٹی کے درمیان، اتوار کے روز پرانے شہر حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں رنگا رنگ بونال فیسٹول کی تقاریب ہوئیں ۔ خواتین نے منادرمیں خصوصی پوجا کی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی


لال دروازہ، ہری باؤلی، سلطان شاہی، بیلا اور سبزی منڈی سمیت پرانے شہر کے کئی علاقوں کی گلیوں میں تہوار جیسا ماحول دیکھنے میں آیا۔ ان گلیوں کو رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس سے سجایا گیا تھا تاکہ منادرآنے والوں کا پرتپاک استقبال کیا جا سکے۔

لال دروازہ کے سری سنہ واہنی مہانکالی مندر، ہری باؤلی کی اکنا مدنّا مہانکالی مندر اور بنگارو مائیسماں مندر، بیلا کے سری متیالماں مندر اور چارمینار کی سری بھاگیہ لکشمی مندر کے کمیٹی ارکان نے عوام کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔


بونال تقاریب حیدرآباد کے دیگر علاقوں اور مضافاتی علاقوں میں بھی منعقد ہوئیں۔ امبرپیٹ، ملکاجگری اور لوئر ٹینک بنڈ کے اہم مندروں پر ٹریفک کی آمد و رفت کو محدود کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے تہوار کے پرامن انعقاد کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ ٹاسک فورس، شی ٹیمز، اسپیشل برانچ اور دیگر یونٹس کے ملازمین کو سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔