چھٹی کے دوران ’لائیو لوکیشن‘ کا مطالبہ، خاتون نے بتایا اندر کا سچ
چھٹیاں عام طور پر انسان کے آرام، سکون اور ذاتی وقت کے لیے ہوتی ہیں، لیکن اگر چھٹی کے دوران بھی دفتر کی نگرانی ساتھ چلے تو ایسی چھٹی کا کیا فائدہ؟ مایوس کن لیکن حقیقت یہی ہے کہ ملائیشیا میں ایک خاتون ملازمہ کو چھٹی کے دوران اپنی “لائیو لوکیشن” شیئر نہ کرنے پر پریشان کیا گیا۔
کوالالمپور : چھٹیاں عام طور پر انسان کے آرام، سکون اور ذاتی وقت کے لیے ہوتی ہیں، لیکن اگر چھٹی کے دوران بھی دفتر کی نگرانی ساتھ چلے تو ایسی چھٹی کا کیا فائدہ؟ مایوس کن لیکن حقیقت یہی ہے کہ ملائیشیا میں ایک خاتون ملازمہ کو چھٹی کے دوران اپنی “لائیو لوکیشن” شیئر نہ کرنے پر پریشان کیا گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔
خاتون ملازمہ کا چونکا دینے والا انکشاف
سوشل میڈیا صارف @_nnadrahhh نے 10 جون کو ایک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ ان کا باس ہر بار چھٹی کے دوران ان سے "لائیو لوکیشن” کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کمپنی نے نیا قانون نافذ کیا ہے، جس کے تحت ملازمین کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ واقعی چھٹی پر ہیں اور کوئی دوسرا کام نہیں کر رہے۔
یہی نہیں، اگر وہ ملک سے باہر بھی جاتی ہیں تو بھی لوکیشن کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔ جب تک وہ لوکیشن شیئر نہیں کرتیں، تب تک ان کی چھٹی کو منظوری نہیں دی جاتی۔
انکار پر ذہنی اذیت کا سامنا
خاتون نے ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ملائیشیا کے ایک جزیرے پر چھٹیاں گزار رہی تھیں۔ جب انہوں نے لائیو لوکیشن بھیجنے سے انکار کیا تو ان کے باس نے انہیں مسلسل فون اور میسج کے ذریعے پریشان کرنا شروع کر دیا۔ حد تو یہ ہوئی کہ ان کے سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی نظر رکھی جانے لگی۔
سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
اس واقعے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے اس رویے کی شدید مذمت کی۔ ایک صارف نے لکھا:
"یہ تو کھلی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے، اگر چھٹی میں بھی سکون نہ ملے تو فائدہ؟”
بیشتر صارفین نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ اس زہریلے (toxic) ورک کلچر سے باہر نکل آئیں اور اپنی ذہنی صحت کو فوقیت دیں۔
یہ واقعہ صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں، بلکہ آج کے کارپوریٹ ماحول میں بڑھتے ہوئے مائیکرو مینیجمنٹ (Micromanagement) اور ملازمین کی نجی زندگی میں مداخلت پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
کئی افراد نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ آیا واقعی کوئی کمپنی ایسا قانون نافذ کر سکتی ہے جس کے تحت ملازمین کو چھٹیوں میں بھی ٹریک کیا جائے؟