ایشیاء
باکسرعامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کیلئے کیپٹن کے اعزازی رینک سے نوازا
عامر خان نے اپنے انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹس پر آرمی یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان آرمی کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے کیپٹن کے رینک سے نوازا۔‘

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کے لئے کیپٹن کے اعزازی رینک سے نواز دیا۔ گزشتہ روز عامر خان نے آرمی چیف کے سربراہ عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، اس دوران انہیں ایک دن کے لیے اعزازی کیپٹن کے رینک سے نوازا گیا جس پر باکسر نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
عامر خان نے اپنے انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹس پر آرمی یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان آرمی کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے کیپٹن کے رینک سے نوازا۔‘
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا یونیفارم پہن کر اور رینکس لگا کر وہ وہی خوشی محسوس کررہے ہیں جیسی خوشی انہیں عالمی چیمپئن بننے پر محسوس ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ وہ پاک فوج کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔