تلنگانہ

100کروڑ اثاثوں کی موجودگی کے بعد عہدیدار گرفتار

تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے عہدیداروں نے جمعرات کے روز ایک سینئر عہدیدار کو، ان کے مکانات اور دفاتر کی تلاشی مہم کے دوران100کروڑ مالیت کے غیر متناسب اثاثہ جات پائے جانے کے بعد، گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے عہدیداروں نے جمعرات کے روز ایک سینئر عہدیدار کو، ان کے مکانات اور دفاتر کی تلاشی مہم کے دوران100کروڑ مالیت کے غیر متناسب اثاثہ جات پائے جانے کے بعد، گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار کے گھر پر اے سی بی کا دھاوا ، 2 کروڑ روپئے، طلائی زیورات ضبط (ویڈیو)
غیر محسوب اثاثہ جات کیس، اے سی بی نے اے سی پی کو تحویل میں لے لیا
بھینسہ کے میونسپل کمشنر اور بل کلکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے
رشوت کی وصولی کا طریقہ کار تبدیل

سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی (ٹی ایس آر ای آر اے) ایس بال کرشنا کو آج صبح، اے سی بی عہدیداروں نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک دن قبل حکام نے اس عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات کی تلاشی لی تھی۔

اے سی بی عہدیداروں نے چہارشنبہ کے روز مختلف مقامات پر بال کرشنا جنہوں نے قبل ازیں حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) کے ڈائرکٹر کے طور پر کام کیا ہے، کے مکانات اور دفاتر پر بیک وقت دھاوے کئے تھے۔

اے سی بی کی 14 ٹیموں نے منی کنڈا میں واقع بال کرشنا کے ولا کے بشمول مختلف مقامات پر دھاوے کئے یہ دھاوے کل رات بھر جاری رہے۔ بال کرشنا کے مکان، دفاتر اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات پر بیک وقت دھاوئے کئے گئے۔ اس تلاشی مہم کے نتیجہ میں اثاثوں کو جن کی مارکٹ کی لاگت100 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، برآمد کرلیا گیا۔

ان میں 40 لاکھ روپے نقد، 2کیلو سونا، غیر متناسب اثاثوں کے دستاویزات جیسے ولاس، فلیٹس اور اراضیات،60 قیمتی دستی گھڑیاں، 40 آئی فونس اور لیاپ ٹاپس کو ضبط کرلیا گیا۔ عہدیدار کے پاس، 100 روپے، 200 رورپے اور500 روپے کرنسی کے کئی بنڈلس پائے گئے۔

اس کرنسی کی گنتی کیلئے کاونٹنگ سیشن استعمال کی گئی ہے۔ عہدیداروں نے جمعرات کے روز بال کرشنا کے بینک لاکرس کو کھلوایا۔ اے سی بی حکام نے مختلف بینکوں میں کم سے کم اس عہدیدارکے4لاکرس کی نشاندہی کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایس بال کرشنا جب ایچ ایم ڈی اے کے پلاننگ ڈائرکٹر اور انچارج ڈائرکٹر بلدی نظم ونسق و شہری ترقیات کے عہدوں پر فائز تھے تب انہوں نے یہ دولت جمع کی۔ تلاشی مہم مسلسل جاری ہے۔ جس کے بعد ان کے مزید اثاثوں کا انکشاف متوقع ہے۔

مختلف کاموں کی منظوری میں مبینہ بے قاعدگیوں کے ارتکاب کی شکایات کے بعد اے سی بی حکام نے تلاشی مہم شروع کی۔اس کے پاس آمدنی کے ذرائع سے زائد اثاثہ جات پائے گئے تھے۔

a3w
a3w