تلنگانہ

ضلع عادل آباد کے ایک موضع میں رائے دہی کا بائیکاٹ, ایک شخص نے بھی ووٹ نہیں ڈالا

ضلع عادل آباد کے بھیم پور منڈل کے کولہ گوڑ نامی دیہات کے عوام نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے دوری اختیار کرلی اور رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔

حیدرآباد: ضلع عادل آباد کے بھیم پور منڈل کے کولہ گوڑ نامی دیہات کے عوام نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے دوری اختیار کرلی اور رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

سارے دیہات سے ایک بھی فرد نے حق رائے دہی سے استفادہ نہیں کیا‘ جس کی وجہ سے انتخابی عملہ خالی ہاتھ واپس ہونے پر مجبور ہوگیا۔

عوام نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے قائد نے دیہات کے مکینوں سے ملاقات کرنا ضروری نہیں سمجھا۔

یہاں کے عوام کو سیاسی قائدین پر بھروسہ برقرار نہیں رہا جس کی وجہ سے رائے دہی کے عمل سے دوری اختیار کی گئی۔