جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ خاتون کے گلے سے چین چھین  کر فرار، ویڈیو وائرل

اس عجیب و غریب واردات میں ملوث لڑکا لڑکی گرل فرینڈ بوائے فرینڈ بتائے گئے ہیں، خاتون کی چینخ و پکار سن کر وہاں موجود افراد اس جوڑے کو پکڑنے کی کوشش کی۔

حیدرآباد: نلگنڈہ میں ایک عجیب و غریب واردات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان لڑکے نے لڑکی کے ساتھ مل کر سڑک کنارے ایک خاتون کو لوٹ لیا۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ نے مل کر دن دھاڑے سڑک پر گزرنے والی خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس عجیب و غریب واردات میں ملوث لڑکا لڑکی گرل فرینڈ بوائے فرینڈ بتائے گئے ہیں، خاتون کی چینخ و پکار سن کر وہاں موجود افراد اس جوڑے کو پکڑنے کی کوشش کی۔

 اس دوران ایک نوجوان نے بائک پر انھیں پکڑنے کے لئے کافی دور تک تعاقب کیا لیکن وہ دونوں انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اسکوٹی پر فرار ہونے کامیاب ہوگئے۔ تعاقب کرنے والے نوجوان نے ویڈیو بھی ریکارڈ کیا بعد ازاں نوجوان متاثرہ خاتون کو مریال گوڑہ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور شکایت درج کرائی گئی۔