اعلیٰ عدلیہ میں پسماندہ طبقات اور اقلیتیں نظر انداز، سابق چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی کااظہار تشویش
ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تقررات پر تبادلوں پر سخت ناراضگی اور مایوسی ظاہر کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی نے صدر جمہوریہ سے گزارش کی کہ وہ ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، درج فہرست ذاتوں و قبائیل (ایس سی/ ایس ٹی) اور اقلیتوں کی کم نمائندگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے مداخلت کریں۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تقررات پر تبادلوں پر سخت ناراضگی اور مایوسی ظاہر کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی نے صدر جمہوریہ سے گزارش کی کہ وہ ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، درج فہرست ذاتوں و قبائیل (ایس سی/ ایس ٹی) اور اقلیتوں کی کم نمائندگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے مداخلت کریں۔
جسٹس گوائی نے جو کے جی بال کرشنن کے بعد پہلے بدھسٹ اور دوسرے دلت سی جے آئی بنے تھے ذات پات کی بنیاد پر ترجیح کے رجحان اور تقررات و تبادلوں میں میرٹ کا پاس و لحاظ نہ رکھنے پر سخت تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ میں جب کالجیم کا حصہ تھا اور چیف جسٹس آف انڈیا تھا میں نے ہمیشہ تنوع اور سب کو ساتھ لینے کے اصولوں پر عمل کیا۔
سماج کے مختلف طبقات کی مناسب نمائندگی یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے۔ اعلیٰ ذاتوں کے علاوہ معاشرہ کے درکنار طبقات بشمول درج فہرست ذاتوں و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات، اقلیتوں اور عورتوں کا بھی خیال رکھا گیا۔ اپنے جانشین کا نام لئے بغیر سی جے آئی نے کہا کہ حالیہ واقعات تکلیف دہ ہیں۔ اب میرٹ اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے اصولوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
صدر جموریہ کے نام تین صفحات کے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ سماج کے ایک مخصوص طبقہ کے امیدواروں پر نوازش کی جارہی ہے۔ جسٹس گوائی کے ریٹائرمنٹ کے بعد سی جے آئی سوریا کانت کی سربراہی والے کالجیم نے 7 نئے ججس شیل ناگو، چندرشیکھر، سنجیو سچدیو، ارون پلی، وی موہنا، سنیتا اگروال، ڈی کے اپادھیائے اور اپریش کمار سنگھ کا تقرر کیا۔
سابق سی جے آئی نے حکومت کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2018 سے 715 ہائی کورٹ ججس کا تقرر ہوا۔ ان میں صرف 22درج فہرست ذات(ایس سی)، 16 درج فہرست قبائل (ایس ٹی)،89 دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور 37 الپ سنکھیک (اقلیت) سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہر چار ججس میں 3 کا تعلق جنرل (عام) زمرہ سے ہے۔ ایک ذات جس کی آبادی 5 فیصد سے کم ہے اسے سپریم کورٹ میں 40 فیصد سے زائد نمائندگی ملی ہوئی تھی۔ اب یہ کئی گنا بڑھ گئی ہے۔