حیدرآباد

سیاسی مفاد کیلئے بریک فاسٹ اسکیم کا آغاز: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے ورکرس کو اقل ترین اجرت مقرر کرنے اور بجٹ میں اضافہ کرنے اور بقایا بلز جاری کرنے کا چیف منسٹر سے مطالبہ کیااور نئے مینو کی تیاری کیلئے بجٹ مختص کیا جائے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اسکولوں میں مڈ ڈے میل اسکیم پر عمل آوری بے قاعدگیوں، پکون کرنے والے ورکرس کو مناسب تنخواہوں کی عدم ادائیگی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کو سکریٹریٹ کی گیٹ پر روک دیاگیا
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع

 گیس سلنڈرس کی عدم فراہمی اور دیگر ناقص سہولتوں کے درمیان ناشتہ کی اسکیم کے آغاز سے پیدا ہونے والے کئی مسائل کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ مڈ ڈے میل اسکیم پر عمل آوری میں کئی مسائل کے باوجود صبح کے ناشتہ کی اسکیم کی شروعات کرنے کا مقصد سیاسی مفادات حاصل کرنا ہے۔

 مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود حکومت مڈ ڈے میل کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ مڈڈے میل کے مینو کو اس لئے تبدیل نہیں کیا گیا اس سے پکوان کرنے والوں پر کام کابوجھ بڑھ رہا ہے۔

 کئی اسکول میں کچن کا انتظام نہ ہونے سے درختوں کے نیچے پکوان کرنا پڑا رہا ہے۔ کئی اسکولوں میں ناقص غذاء کی فراہمی سے طلباء کی صحت متاثر ہورہی ہے مڈڈے میل کے سابقہ بلز کی عدم ادائیگی سے پکوان کرنے والے ورکرس میں تشویش پائی جاتی ہے ایسے میں وہ کس طرح بچوں کیلئے ناشتہ کا انتظام کریں گے۔

انہوں نے ورکرس کو اقل ترین اجرت مقرر کرنے اور بجٹ میں اضافہ کرنے اور بقایا بلز جاری کرنے کا چیف منسٹر سے مطالبہ کیااور نئے مینو کی تیاری کیلئے بجٹ مختص کیا جائے۔ موجودہ حالات میں وہ بریک فاسٹ اسکیم کو موثر طریقہ سے روبہ عمل لانے کا چیف منسٹر سے مطالبہ کیا۔

a3w
a3w