دہلی

دہلی میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی،4 افراد ہلاک

تنگ سڑک کے باوجود فائر حکام نے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو کارکنوں نے تین مرد، چار خواتین اور دو بچوں سمیت کل نو افراد کو بچایا اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں شاہدرہ کے شاستری نگر علاقے میں جمعرات علی الصبح ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے دو بچوں سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ
گوداوری میں دونوں بچوں کو ڈھکیلنے کے بعد ماں کی خودکشی
امام و مؤذن کیلئے رہائشی عمارت کا سنگ بنیاد
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

پولیس ذرائع کے مطابق گیتا کالونی پولیس اسٹیشن کو صبح ساڑھے پانچ بجے شاستری نگر میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ دہلی کے فائر فائٹرز چار فائر انجنوں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ ایمبولینس اور پولیس پی سی آر وین کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ چار منزلہ رہائشی عمارت میں لگی جس کے گراؤنڈ فلور پر کار پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ آگ پارکنگ سے شروع ہوئی اور دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔

 تنگ سڑک کے باوجود فائر حکام نے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو کارکنوں نے تین مرد، چار خواتین اور دو بچوں سمیت کل نو افراد کو بچایا اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اسپتال سے دوبچوں اور ایک شادی شدہ جوڑے سمیت چار افراد کی دم گھٹنے سے موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w