مشرق وسطیٰ

گنبد خضرا پر بارش برسنے کے روح پرور مناظر

.مسجد نبوی ﷺ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی۔ گنبد خضریٰ پر بارش برسنے کے روح پرور مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے۔

مدینہ منورہ: مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی مسجد نبوی ﷺ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی۔ مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم قدرے ٹھنڈا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

.مسجد نبوی ﷺ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی۔ گنبد خضریٰ پر بارش برسنے کے روح پرور مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے۔

بارش کے ساتھ ہی عمرہ زائرین اور نمازیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ نمازیوں نے مسجد کے صحن میں ہی نماز شکرانہ ادا کی اور رحمت خداوندی میں نہائے۔

زائرین اور نمازیوں کے ساتھ آنے والے بچوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ تھی اور وہ بارگاہ الہٰی میں رحمت برسنے پر اس کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیے۔

بارش کے ساتھ ہی مسجد نبوی ﷺ میں عملہ فوری حرکت میں آ گیا۔ عملے نے زائرین کی سہولت کے لیے برساتی پانی کی فوری نکاسی کے لیے اقدامات کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اور اس سے قبل بھی مدینہ منورہ اور مسجد نبوی ﷺ میں باران رحمت کی کئی دلکش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں جن میں سے کچھ پیش نظر ہیں۔