بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نتائیج: مجلس اتحاد المسملین نے کھاتہ کھولا ، دو نشستوں پر کامیاب، بی جے پی 135 پر کامیاب
بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مجلس اتحاد المسملین نے کھاتہ کھولا دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی، وارڈ نبر 134 اور 143 پر ایم آئی ایم کے امیدوار کامیاب قرار دئے گئے ہیں جبکہ وارڈ نمبر 135 بی جے پی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وارڈ نمبر 134 گونڈی سے ایم آئی ایم کے امیدوار عتیق نے کامیابی حاصل کی ہے ۔
ممبئی: بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مجلس اتحاد المسملین نے کھاتہ کھولا دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی، وارڈ نبر 134 اور 143 پر ایم آئی ایم کے امیدوار کامیاب قرار دئے گئے ہیں جبکہ وارڈ نمبر 135 بی جے پی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وارڈ نمبر 134 گونڈی سے ایم آئی ایم کے امیدوار عتیق نے کامیابی حاصل کی ہے ۔
ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد ممبئی میں واضح سبقت حاصل کرتا نظر آ رہا ہے۔ اب تک دستیاب ابتدائی رجحانات کے مطابق اتحاد مجموعی طور پر 77 نشستوں پر آگے چل رہا ہے جس سے شہر کی سیاست میں بڑی تبدیلی کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔
ابتدائی رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی 57 نشستوں پر سبقت رکھتی ہے، جبکہ شیو سینا (شندے گروپ) 20 نشستوں پر آگے ہے۔ دوسری جانب شیو سینا (ادھو) 51 نشستوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے، جبکہ مہاراشٹر نونرمان سینا 7 نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔ کانگریس 9 نشستوں پر جبکہ این سی پی (اجیت پوار دھڑا) ایک نشست پر سبقت رکھتی ہے۔
بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے تمام 23 مقررہ مراکز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ انتخابی حکام کے مطابق حتمی نتائج آج شام تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گنتی کا پورا عمل الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے جس کے لیے سیکورٹی، ٹریفک نظم و نسق اور امن و امان کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا تفصیلی منصوبہ میونسپل کمشنر کی منظوری سے نافذ کیا گیا ہے۔ بی ایم سی انتخابات جمعرات، 15 جنوری کو منعقد ہوئے تھے، جن میں شہر کے 227 وارڈز سے کارپوریٹروں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔
بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ملک کی سب سے بڑی اور امیر بلدیاتی کارپوریشن مانا جاتا ہے، جہاں واضح اکثریت کے لیے کم از کم 114 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ اس انتخاب میں تقریباً 1,700 امیدوار میدان میں تھے، جن میں 879 خواتین اور 821 مرد شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2017 کے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے امیدواروں کی تعداد میں 25.27 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔
بی جے پی نے بی ایم سی کے 136 وارڈز میں امیدوار میدان میں اتارے تھے، جبکہ شیو سینا (شندے گروپ) نے 89 وارڈز میں مقابلہ کیا۔ اتحاد نے وارڈ نمبر 145، 167، 211 اور 212 میں امیدوار نہیں اتارے، جبکہ وارڈ نمبر 34، 173 اور 225 میں دوستانہ مقابلے دیکھنے کو ملے۔