سوشیل میڈیاشمالی بھارت

60سالہ خاتون کی عصمت ریزی‘ 2 نوجوان گرفتار

خاتون‘ جوراپورہ پیٹ میں مندر کے پاس بھکتوں سے بھیک مانگ کر گزارہ کرتی ہے۔ پولیس کے مطابق 2/ مارچ کو جب خاتون نے اسے گھرچھوڑنے ملزمین سے مدد مانگی تو وہ تیار ہوگئے مگر گھر کی بجائے ایک ویران مقام پر لے جاکر مبینہ طور پر اس کی عصمت ریزی کی۔

وجئے پورہ: وجئے پورہ ضلع میں 60سالہ خاتون کی عصمت ریزی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت سدا شیخ اور روی کی حیثیت سے کی گئی جو اسکراپ کی دکان پر مزدوری کرتے ہیں۔ خاتون کو دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

خاتون‘ جوراپورہ پیٹ میں مندر کے پاس بھکتوں سے بھیک مانگ کر گزارہ کرتی ہے۔ پولیس کے مطابق 2/ مارچ کو جب خاتون نے اسے گھرچھوڑنے ملزمین سے مدد مانگی تو وہ تیار ہوگئے مگر گھر کی بجائے ایک ویران مقام پر لے جاکر مبینہ طور پر اس کی عصمت ریزی کی۔

ملزمین نے خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں وہیں چھوڑدیا۔ہوش آنے کے بعد وہ وہ کسی طرح جام کھنڈی روڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ خاتون کی حالت دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ملزمین کی تفصیلات حاصل کرکے ان کا پتالگاکر گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔