تلنگانہ
بی آرایس امیدوار چنیا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی
تلنگانہ کے بیلم پلی حلقہ کے بی آرایس امیدوار ڈی چنیا نے آج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بیلم پلی حلقہ کے بی آرایس امیدوار ڈی چنیا نے آج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
وہ پارٹی کا کھنڈوا پہن کر پولنگ مرکز پہنچ گئے۔انہوں نے منچریال ضلع کے جی وینکٹ پور میں بنائے گئے ایک مرکز رائے پہنچ کر اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔
وہ گلابی اسکارف پہن کر پولنگ اسٹیشن پہنچے، لیکن انتخابی عملے نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
گلابی کھنڈواپہن کر پولنگ مرکزمیں موجودگی سے متعلق ان کی تصویر وائرل ہوگئی۔