حیدرآباد

کسانوں کے مسائل پر بی آر ایس حکومت کے مگر مچھ کے آنسو:پونم پربھاکر

پونم پربھاکر نے کہا کہ کے سی آر، کسانوں کو سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ ان سے فرضی محبت کااظہار کررہے ہیں۔24گھنٹے مسلسل برقی سربراہی کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: سینئر کانگریس قائد پونم پربھا کر نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کسانوں کے مسائل پر مگر مچھ کے انسو بہا رہی ہے، آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے نام پر ٹی آ رایس فرضی ڈرامہ بازی کررہی ہے۔

کانگریس قائد نے کہا کہ کانگریس دور میں کسانوں کو قرض پر سود اور کھاد وتخم پر بڑے پیمانے پر سبسیڈی فراہم کی جاتی تھی۔ مگر اب ایسا نہیں ہے۔ پونم پربھاکر نے ٹی آ رایس حکومت سے جاننا چاہا کہ قولدار کسانوں کی کیوں مدد نہیں کی جارہی ہے ت کیوں مارک فیڈ ادارہ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ کے سیآر، کسانوں کو سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ ان سے فرضی محبت کااظہار کررہے ہیں۔24گھنٹے مسلسل برقی سربراہی کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے کسانوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے کے سی آر پر ملک کا کسان بھروسہ کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔