تلنگانہ
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ، کئی مقامات پر درجہ حرارت 45ڈگری سے تجاوز
نلگنڈہ ضلع کے مدوگلاپلی میں 45.2، ملگ ضلع کے منگاپیٹ منڈل میں 45.2، ملگ ضلع کے وجیدو منڈل میں 45 ڈگری اور جگتیال ضلع کے ویلگاٹورمنڈل میں اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔گذشتہ روز چار اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ منڈل میں اعظم ترین درجہ حرارت 45.4 ڈگری سلسلیس ریکارڈ کیا گیا۔
نلگنڈہ ضلع کے مدوگلاپلی میں 45.2، ملگ ضلع کے منگاپیٹ منڈل میں 45.2، ملگ ضلع کے وجیدو منڈل میں 45 ڈگری اور جگتیال ضلع کے ویلگاٹورمنڈل میں اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
منچیریال، آصف آباد اور پداپلی اضلاع میں اعظم ترین درجہ حرارت 44.5 اور 44.9 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں موسی پیٹ میں اعظم ترین درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ حیدرآباد کے21 مقامات میں 42 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔