تلنگانہ
بی آرایس کے ایم ایل سی کوشک ریڈی سڑک حادثہ میں محفوظ
تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن قانون ساز کونسل کوشک ریڈی سڑک حادثہ میں محفوظ رہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن قانون ساز کونسل کوشک ریڈی سڑک حادثہ میں محفوظ رہے۔
پیر کی صبح کریم نگر ضلع کے ماناکنڈور منڈل کے قریب، کوشک ریڈی کی کار کے ڈرائیور نے بائیک سے امکانی ٹکر سے بچنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں کار، سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراکر کھیت میں گھس پڑی۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی کار کے بیلونس بروقت کھل گئے جس کے نتیجہ میں کوشک ریڈی محفوظ رہے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار شخص معمولی زخمی ہوگیا۔
اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔اس حادثہ میں کار کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔
کوشک ریڈی بعد ازاں دوسری کار میں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔اس حادثہ میں کار ڈرائیور زخمی ہوگیا۔