تلنگانہ

مودی کا تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے دورہ کے خلاف فلکسی بورڈس

وزیراعظم نریندرمودی کے آج تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے دورہ کے خلاف کئی مقامات پر فلکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔

حیدرآباد: وزیراعظم نریندرمودی کے آج تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے دورہ کے خلاف کئی مقامات پر فلکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی

ان فلکسی بورڈس میں انگریزی میں تحریر کے ذریعہ پوچھا گیاکہ تلنگانہ کے لئے ٹرائبل یونیورسٹی کہاں ہے؟

اس طرح کے فلکسی بورڈس ضلع کے مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں جو تمام کے لئے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ایک اور فلکسی میں مودی کی تصویر کے ساتھ انگریزی میں پوچھاگیا کہ مودی جی، ممنورایرپورٹ کا کیا ہوا؟

ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس نے وزیراعظم کے دورہ کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مودی کے دورہ کے خلاف آج مُلگ ضلع میں کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا اور مُلگ میں ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک اور فلکسی بورڈ میں پوچھاگیا کہ بیارم اسٹیل فیکٹری کا کیا ہوا؟

a3w
a3w