حیدرآباد

ہر گزرتے دن بی آر ایس کی پریشانیوں میں اضافہ

صدرنشین یلندو بلدیہ ڈی وینکٹیشور راؤ کی قیامگاہ پر ناراض قائدین کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہری پریہ کو دوبارہ امیدوار نہ بنائیں۔

حیدرآباد:اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں ویسے ہی حکمراں جماعت بی آر ایس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ان اطلاعات کے درمیان کہ پارٹی سربراہ آئندہ ایک دو روز میں امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے والے ہیں، بی آر ایس کارکنوں میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

کئی مقامات پر موجودہ ارکان اسمبلی کو دوبارہ امیدوار نہ بنانے کیلئے پارٹی قائدین کھلے عام مطالبہ کررہے ہیں۔ ضلع بھدرادری کے حلقہ اسمبلی یلندو کے رکن اسمبلی بی ہری پریہ کے خلاف بھی حلقہ میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

 ان کو دوبارہ امیدوار نہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی قائدین نے محاذ کھول رکھا ہے۔ صدرنشین یلندو بلدیہ ڈی وینکٹیشور راؤ کی قیامگاہ پر ناراض قائدین کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہری پریہ کو دوبارہ امیدوار نہ بنائیں۔

 دوسری طرف اگر ہری پریہ کو امیدوار بنایا جاتا ہے تو انہیں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ اپنی ہی جماعت کے قائدین کی مخالفت کا سامنا ہوگا جو مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔