تلنگانہ

تلنگانہ میں ”ملٹی پرپز ہیلت اسسٹنٹ“ ملازمتوں کی تعداد میں اضافہ:ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہاکہ اس کے علاوہ، حکومت نے اسپتالوں اور دیگر صحت کے پروگراموں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین کے لیے مواقع میں اضافہ کے لیے ان کے تقررکے عمل میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو نے کہا کہ ریاست میں ”ملٹی پرپز ہیلت اسسٹنٹ“ ملازمتوں کی تعداد میں اضافہ کیاجارہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں 1520ملازمتوں کو پُرکرنے کا اعلامیہ جاری کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ

مزید 146ملازمتوں کو پُرکرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ملازمتوں کے ساتھ جملہ پُر کی جانے والی ملازمتوں کی تعداد 1666ہوگئی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ، حکومت نے اسپتالوں اور دیگر صحت کے پروگراموں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین کے لیے مواقع میں اضافہ کے لیے ان کے تقررکے عمل میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ہریش راؤ نے انکشاف کیا کہ تقررپانے کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 44 سے بڑھا کر 49 سال کر دی گئی ہے۔ سروس ویٹیج کے تحت دیئے گئے نمبروں کو بھی 20 سے بڑھا کر 30 کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تحریری امتحان کے لیے پہلے 80 نمبر ہوتے تھے اب اسے کم کر کے 70 نمبر کر دیا گیا ہے۔