حیدرآباد

طیارہ میں سگریٹ نوشی۔مسافرزیرحراست

جیسے ہی طیارہ ٹیک آف کرنے والا تھا، اس مسافر نے چپکے سے سگریٹ سلگا لیا۔ ایرہوسٹس نے پائلٹ کی توجہ اس جانب دلائی جس کے بعد چوکس سیکورٹی عہدیداروں نے اس مسافر کو حراست میں لے لیااوراسے آر جی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا۔

حیدرآباد: طیارہ کے ٹیک آف ہونے کی تیاری کے دوران سگریٹ نوشی کرنے والے مسافر کو شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

ایرپورٹ کے حکام کے مطابق حیدرآباد سے یہ مسافرانڈیگو ایئر لائن کی پرواز 6E-1408 کے ذریعہ ابوظہبی جا رہا تھا۔

جیسے ہی طیارہ ٹیک آف کرنے والا تھا، اس مسافر نے چپکے سے سگریٹ سلگا لیا۔ ایرہوسٹس نے پائلٹ کی توجہ اس جانب دلائی جس کے بعد چوکس سیکورٹی عہدیداروں نے اس مسافر کو حراست میں لے لیااوراسے آر جی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا۔

عہدیدار اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ یہ مسافرکس طرح سگریٹ لے کر طیارہ میں سوار ہوا۔